سرگودھا(نیوز ڈیسک )سرگودھا کے تھانہ سیٹلایٹ ٹاون پولیس نے بہن بھائی کے ساتھ اجتماعی بدفعلی کے ملزمان سے ساز باز کر کے مقدمہ میں واقعہ کارخ موڑ دیا اور ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین پر سوار کر دیا۔زرائع کے مطابق سہر کے علاقہ یوسف پارک کے محنت کش گلزاراحمد کے پڑوسی محمدرمضان کے تین بھتیجوں نے گھر میں گھس کر سات سالہ بچی اور چار سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔جس کی پولیس کو اطلاع کی
تو کوئی کاروائی عمل میں نہ آئی بعدازاں معززین کی مداخلت پر دو ملزمان کیخلاف زیادتی کی بجائے کوشش کے جرم کامقدمہ درج کرلیا گیا۔جس میں نامزد ملزمان گرفتاری عمل میں نہ آنے پر وہ متاترین کو ڈرا دھمکارہے ہیں جب پولیس سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ وکلاء کی ہڑتال کے باوجود ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ پولیس جھوٹ بول رہی ہے انہوں نے اپیل کہ پولیس حکام واقعہ کا نوٹس لیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔