جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ مسیح کی رہائی کا فیصلہ۔۔۔حکومت سپریم کورٹ کےاحکامات کی تابعداری کر کے قرآن و سنت کے مطابق چل رہی ہے، فواد چوہدری نے آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سےبھی کیا اعلان کر دیا ؟

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانیوالی آسیہ مسیح کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اس کی فوری رہائی کا حکم دیا تھا جس کے بعد ملک بھر میں تحریک لبیک اور دیگر مذہبی تنظیموں کی جانب سےشدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا اور اسی دوران سپریم کورٹ کے ججز اور پاک فوج کے حوالے سے مذموم پروپیگنڈہ بھی کیا گیا ۔

حالات کی نزاکت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شرپسندوں نے ملک کے مختلف حصوں میں نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اورشاہرات پر گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ تین روز تک ملک کا بیشتر حصہ جام رہا ۔ حکومت نے آگے بڑھتے ہوئے تحریک لبیک کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ایک معاہدہ کیا جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ ختم کیا گیا ۔ تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان معاہدے کی شقوں کی مطابق حکومت آسیہ مسیح کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی اپیل پر مخالفت نہیں کریگی جبکہ تحریک لبیک کے گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ تحریک لبیک عوام کی تکلیف پر معذرت خواہ ہے۔ تاہم اب ایک بار پھرتحریک لبیک کی جانب سے آج کے دن 25نومبر کو جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والے فیض آباد انٹر چینج پر احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا اور حکومت کی درخواست کے باوجود احتجاج کی کال واپس نہ لی گئی جس پر نقص امن کے خدشات کے تحت فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے تحریک لبیک کی اعلیٰ قیادت کو 3ایم پی او کے تحت 30روز کیلئے نظر بند کردیا ہے ۔ آسیہ مسیح کا نام ای سی ایل میں ڈالے اور اس کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے گزشتہ رات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کا

نام ای سی ایل پر ڈالنے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، سپریم کورٹ ہی آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے یا نہ ڈالنے کا حکم دے سکتی ہے، سپریم کورٹ کے احکامات کی تابعداری کر کے قرآن و سنت کے حکم کے مطابق چل رہے ہیں، ٹی ایل پی سے معاہدہ میں کچھ غلط نہیں ہے، لوگوں کی املاک کو پہنچانے والے لوگوں کو نہیں چھوڑا جاسکتا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…