حکومت نے بجلی چوری روکنے اور خسارہ پوراکرنے کے لئے زبردست منصوبہ بنالیا،فوری عملدرآمد کا حکم

16  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے کہاہے کہ اہداف کے حصول کیلئے زائد بلنگ یا کوئی غیر منصفانہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے ،بجلی چوری میں ملوث افراد کیخلاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قائم صوبائی ٹاسک فورس کی مدد سے سخت کارروائی کی جائے، تمام چیف ایگزیکٹو افسران بجلی چوری کیخلاف مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ،اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کی جائیں،

جبکہ پاور ڈویژن نے 6 ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو بجلی کے موجودہ واجبات کی سو فیصد وصولی، مالی سال 2018-19ء کیلئے پرانے واجبات کی وصولی اور بجلی کے شعبہ کے مالی وسائل کو بہتر بنانے کیلئے 83 ارب 20 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کا ہدف دیا ہے ۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے یہ بات جمعہ کو پاور ڈویژن سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی، پیپکو کے حکام، متعلقہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران اور پاور ڈویژن کے دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرانے واجبات کو 31 اکتوبر 2018ء کی تاریخ تک منجمد کرنے اور نیپرا کے اہداف کے مطابق لائن لاسز میں کمی لانے اور موجودہ بلوں کی سو فیصد وصولی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی کہ بجلی کی چوری کا خاتمہ کیا جائے، بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قائم صوبائی ٹاسک فورس کی مدد سے سخت کارروائی کی جائیاور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ نادہندگان کنڈے کے ذریعے بجلی استعمال نہ کر سکیں اور ان کیخلاف بلاخوف اور بلالحاظ آپریشن تیز کیا جائے۔ اجلاس میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو مخصوص اہداف تفویض کئے گئے جن کے تحت لیسکو جون 2019ء تک 25 ارب روپے کی اضافی وصولیوں کو یقینی بنائیگی جبکہ پرانے واجب الادا بلوں کی وصولی کیلئے اقدامات کریگی اور لائن لاسز ایک فیصد تک کم کریگی۔

فیسکو جون 2019ء تک 2 ارب روپے اضافی وصول کریگی اور ایک فیصد لائن لاسز میں کمی لائے گی۔ گیپکو تین ارب روپے کی اضافی وصولی کو یقینی بنائیگی اور لائن لاسز میں ایک فیصد تک کمی کریگی۔ آئیسکو پرانے واجبات کی وصولی کے ذریعے 2 ارب روپے کے اضافی واجبات وصول کرے گی اور لائن لاسز کو نیپرا کی طرف سے مقرر کردہ ہدف 8.65 فیصد تک لائے گی۔ میپکو لائن لاسز میں نیپرا کے مقرر کردہ ہدف 15 فیصد تک کمی کریگی اور 10 ارب 20 کروڑ روپے کی اضافی وصولی کو یقینی بنائیگی اس کے علاوہ پرانے واجبات بھی وصول کرے گی۔ پیسکو لائن لاسز میں 4 فیصد تک کمی اور اضافی 41 ارب روپے جمع کرنے کیساتھ ساتھ پرانے واجبات بھی وصول کریگی،

پیسکو دو ماہ کے اندر کنڈوں کے خاتمہ کو یقینی بنائیگی اور اس مقصد کیلئے متعلقہ ایس ڈی او، ایکسین اور ایس ای ذمہ دار ٹھہرائے جائینگے۔ سی ای او پیسکو صارفین میں آگاہی مہم شروع کریں گے، صارفین کے غلط بلوں کی درستگی کی جائیگی اور واجبات کی ادائیگی کے فوری بعد میٹر نصب کئے جائیگے، ان اقدامات سے ان علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے دورانیہ میں بھی کمی لانے میں مدد ملے گی۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب خان نے ہدایت کی کہ اہداف کے حصول کیلئے زائد بلنگ یا کوئی غیر منصفانہ طریقہ اختیار نہ کیا جائے اور اس سلسلہ میں جائنٹ سیکرٹری پاور فنانس، فنانس ڈویژن و پیپکو نگرانی کا جامع طریقہ کار وضع کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیف ایگزیکٹو افسران بجلی چوری کیخلاف مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کریں ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…