منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اردو میں تقریر! غیر ملکی سفیر نے پاکستانی پارلیمنٹرین ، میڈیا نمائندوں اور شرکا ء کو دل کھول کرداد دینے پر مجبور کردیا،جانتے ہیں اس سفیر کا تعلق کس ملک سے ہے؟

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) پولینڈ کے سفیر کی اردو میں تقریر کے چرچے ، پارلیمنٹرین ، میڈیا کے نمائندوں اور شرکا ء نے دل کھول کرداد دی۔گزشتہ روز پاکستان میں قائم پولینڈ کے سفارتخا نے نے مقامی ہوٹل میں پولینڈ کی آزادی کی سوسالہ تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب کی خاص بات پولینڈ کے سفیر کی اردو میں کی جانے والی تقریر تھی جسے حاضرین نے بہت سراہا اور دل کھول کرداد دی۔پولینڈ کے سفیر پیٹر اوپلنسکی نے پاکستان کی قومی زبان اردو اور

انگریز ی میں تقریر کی۔جس پر حاضرین نے تالیاں بجائیں، تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر سید علی زیدی نے پولینڈ کے سفیر کی جانب سے اردو میں کی جانے والی تقریر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ پولش سفیر کی طرح دیگر زبانوں کو نہیں جانتے تاہم پولش سفیر کی اردو میں تقریر سن کر اچھا لگا۔واضح رہے کہ پولینڈ کے سفیر کو انگریزی ، پولش زبان کے علاوہ اردو، رشین ، ہندی اور دیگر زبانوں پر دسترس حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…