اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ برادران پیراگون سٹی کے مالک نکلے، نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ناقابل تردید شواہد حاصل کر لئے، نیب ذرائع۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کو خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف ناقابل تردید شواہد موصول ہو گئے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ خواجہ برادران ہی دراصل پیراگون سٹی کے مالک ہیں
جبکہ ان کے فرنٹ مین کے طور پر کام کرنیوالے ندیم ضیا اور قیصر امین بٹ سارا کام کرتے رہے ہیں جبکہ ان دونوں کے پیچھے دراصل خواجہ برادران ہی تھے، نیب ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کی دو ہزار کینال اراضی بھی قانونی طور پر پیراگون سٹی کو دی گئی جوکہ تین سے چار سال تک پیراگون سٹی کے زیر استعمال رہی اور پیراگون نے آشیانہ سے ملنے والی کچھ زمین فروخت بھی کی۔ جب نیب نے 2015میں اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو باقی بچنے والی اراضی آشیانہ سکیم کو واپس کر دی گئی۔ اس حوالے سے نیب کے پاس ناقابل تردید ثبوت آگئے ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ کل نیب کی ٹیم بھرپور تیاری کیساتھ کل عدالت آئیگی جہاں خواجہ برادران ضمانت کی تاریخ ختم ہونے پر پیش ہونگے۔ اور اگر خواجہ برادران کو مزید ضمانت میں توسیع نہ ملی تو نیب کی ٹیم فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لے گی۔ اگر خواجہ برادران کو مزید ضمانت میں توسیع نہ ملی تو نیب کی ٹیم فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں بھائیوں کو گرفتار کر لے گی۔ چیئرمین نیب اس حوالے سے پہلے ہی خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق نے عدالت سے تمام کیسز کے حوالے سے ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔ کل عدالت میں پیشی کے موقع پر نیب پراسیکیوٹر خواجہ برادران کے خلاف مذکورہ ناقابل تردید ثبوت عدالت میں پیش کرینگے۔