منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پٹھان ٹرک ڈرائیوروں نے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے والے پاک فوج کے ایک انتہائی بہادر کپتان کیلئے پہلی بار کیا کام کردیا ؟ جان کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج اور اس کے بہادر سپوتوں سے یوں تو پوری قوم ہی محبت کرتی ہے تاہم پاکستان کے ٹرک ڈرائیور پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو اپنے ہی انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور یہ ٹرک جہاں سے بھی گزرتا ہے اپنے ساتھ پاک فوج کے اس جری جوان کی داستان بھی سناتا جاتا ہے۔پشتون ٹرک ڈرائیور جس سے بھی محبت یا عقیدت رکھتے ہیں

اس شخصیت کی تصویر اپنے ٹرک کی باڈی پر بنواتے ہیں اور پاک فوج کے جرنیلوں سے پشتونوں کی محبت دیدنی ہے۔ جنرل ایوب، جنرل ضیا الحق، کے بعدکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر، جنرل راحیل شریف ایسی شخصیات ہیں جن کی تصاویر پشتونوں کے ٹرکوں پر نظر آتی ہیں اور اس کے علاوہ ایک اور پاک فوج کا افسر ایسا ہے جس نے پشتونوں کو اپنی بہادری اور جرأت کی بدولت مجبور کر دیا ہے کہ وہ ایسا ہی پروٹوکول اور محبت کا اظہار اس کیساتھ بھی کریں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ دہشتگردوں کیلئے خوف کی علامت اور ان کی دوڑیں لگوا دینے والے کیپٹن روح اللہ شہید ہیں۔ پاک فوج کے بہادر اور شیر دل افسر کیپٹن روح اللہ شہید داستان پٹھان ٹرک ڈرائیور نہیں بلکہ ان کا ٹرک سناتا ہوا شہر شہر گزرتا جاتا ہے۔ کیپٹن روح اللہ شہید پاک فوج کے نہایت بہادر افسران میں شمار ہوتے ہیں۔ آپ کا شمار ان افسران میں ہوتا ہے جن کے کریڈٹ پر درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں آپریشن ہوتے ہیں۔وزیرستان سے کراچی اور کوئٹہ سے لاہور تک پشتون ٹرکوں کے پیچھے کیپٹن روح اللہ شہید کی پینٹنگ دیکھ کر دہشت گرد عناصر بھی سوچ میں ڈوب جاتے ہیں کہ پاکستانی قوم کو کسی صورت ڈرا دھمکا کر خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا ۔کیپٹن روح اللہ مہمند شہید ہیں جنہوں نے اکتوبر 2016 میں اپنی جان پر کھیل کرکوئٹہ میں درجنوں کیڈٹس کی جان بچائی تھی۔ اس معرکہ سے پہلے وہ سینکڑوں

کئی ایسے آپریشنز کے ہر اوّل دستے میں شامل رہے ۔باچا خان یونیورسٹی پر دہشت گردوں کے حملہ کے خلاف کارروائی ہویا کرسچن کالونی پردہشتگرد وں کی یلغار، مردان کچہری پر حملہ ہو دیگر آپریشنز ، کیپٹن روح اللہ ہر جگہ اپنے وطن کے دفاع کیلئے سامنے آئے۔ کیپٹن روح اللہ آپریشن ضربِ عضب کے بعد پاکستان آرمی کے ان نایاب ینگ آفیسرز میں سے ایک تھے جنہوں نے 750 سے

زائد انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں حصہ لیاتھا ۔ انہوں نے چار سو سے زائد دھشت گردوں کو گرفتار کیا اور دس کو اپنے ہاتھوں سے جہنم واصل کیاتھا۔ان کی بہادری ، جرأت اور وطن سے محبت ہی ہے جو پشتون بھائیوں کیلئے قابل فخر ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے علاقے کے اس بہادر اور شیر دل پاک فوج کے افسر کی تصاویر ٹرکوں پر بنوا کر ان سے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں بلکہ کیپٹن روح اللہ مہمند شہید کی تصاویر سے مزین ٹرک کئی حساس علاقوں میں بھی نظر آتے ہیں جن کو دیکھ کر یقیناََ وطن دشمنوں کے تن بدن میں آگ لگ جاتی ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…