جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

میں مری سے الیکشن ہارگیا بس بات ختم کرو۔۔۔مری سے الیکشن کیوں ہارے؟ شاہد خاقان عباسی کے جواب پر اینکر عائشہ بخش کیوں ہنستی رہیں؟ سابق وزیراعظم چبھتے ہوئے سوالات پر تپ گئے، پھر کیا ہوا؟

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و موجودہ ایم این اے شاہد خاقان عباسی اپنے آبائی حلقے مری سے انتخاب کیوں ہارے؟خود ہی بڑا انکشاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں اینکر عائشہ بخش نے سابق وزیراعظم و موجودہ ن لیگ کے ایم این اے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ آپ مری سے اپنا انتخاب کیوں اس بار ہار گئے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی

کا کہنا تھا کہ میں انتخاب ہار گیا ،بات ختم ہو گئی، عوام نے ووٹ نہیں دئیے ، انتخابات کے حقائق میرے حلقے کے عوام جانتے ہیں۔ لاہور سے انتخاب لڑنے کے حوالے سےعائشہ بخش نے سوال کیا کہ کیا ن لیگ کے پاس لاہور سے کوئی نمائندہ نہیں تھا جو آپ کی جگہ الیکشن میں کھڑا ہوتا۔ جس کا جواب دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ووٹر کا حق ہے کہ وہ ووٹ دے یا نہ دے ۔ میرے لئے یہ باعث فخر ہے کہ لاہور کے عوام نے مجھے تقریباََ 50ہزار کی اکثریت سے کامیاب کیا، یہ پاکستان میں جمہوریت کی فتح ہے، یہ پاکستان میں ووٹر کی فتح ہے ۔ اس موقع پر عائشہ بخش نے سوال کیا کہ آپ کو آپ کے حلقے کا ووٹر ووٹ نہ دے ، یہاں تو ووٹ ن لیگ کا تھا، تو پھر ن لیگ کا کوئی نمائندہ لاہور سے سامنے آنا چاہئے تھا، اور اس حوالے سے عمران خان پر بھی تنقید ہوتی ہے کہ وہ ایک سے زائد نشستوں پر الیکشن لڑتےہیں۔ عائشہ بخش کے سخت سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم ایم این اے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ یہ آپ کی رائے تو ہو سکتی ہے مگر حلقے کے عوام کی رائے یہ نہیں، آپ وہاں جا کر یہ بات پوچھ لیں۔ قومی اسمبلی کا ممبر جو ہوتا ہے وہ کہیں سے بھی آسکتا ہے وہ کسی صوبے سے آسکتا ہے، ماضی میں آتے رہے ہیں لوگ ، لوگ جس شخص کو منتخب کرتے ہیں اس کے کریکٹر کو دیکھتے ہیں، اس کے ماضی کو دیکھتے ہیں، اس کی اہلیت کو دیکھتے ہیں

اور فیصلہ کرتے ہیںاور لاہور کے عوام نے میرے حق میں فیصلہ کیا۔ اس موقع پر عائشہ بخش نے ایک اور چبھتا ہوا سوال کیا کہ کیا لاہور کے ووٹر نے آپ کو ووٹ ڈالنے سے پہلے ن لیگ دیکھا ہو گا، شیر کا نشان دیکھا ہو گا یا شاہد خاقان عباسی دیکھا ہو گا۔ جس پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے امید ہے کہ جماعت دیکھی ہو گی کہ یہ شخص اس جماعت کا ہے اور اس کا وفادار ہے اور ہم بھی اس جماعت کے ہیں ، اس شخص میں قابلیت ہے لہٰذا انہوں نے مجھے ووٹ دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…