ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

چین پاکستان کی تاریخی مددکر رہا ہے لیکن۔۔۔آخر کار دورہ چین کے حوالے سے وزیراعظم نے خاموشی توڑ دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی تاریخی مدد کی ہے، چین سے پاکستان کو مالی امداد کی تفصیلات بیان کرنا قبل از وقت ہو گا،کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں، پارلیمانی پارٹی رہنما ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں، سب کا علاج پاکستان میں ہوگا ،

پابندی کا اطلاق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی پر ہوگا، ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیرِ اعظم کے زیرِ صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، عمران خان نے اجلاس میں دورہ چین اور ملک میں امن و امان سے متعلق حکومتی پالیسی پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے ملک کی معاشی صورتِ حال پر ارکان کو اعتماد میں لیا، اجلاس میں احتجاج اور دھرنے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے اجلاس میں کہا کہ چین سے پاکستان کو مالی امداد کی تفصیلات بیان کرنا قبل از وقت ہو گا، چین کتنی مدد دے رہا ہے ظاہر نہیں کر سکتے۔ اجلاس میں عمران خان کے دورہ چین پر ارکان نے اظہارِ اطمینان کیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں سے خطاب میں کہا کہ کرپشن پر آٹے میں نمک کے برابر لوگوں کے خلاف کارروائی ہو رہی ہے، ابھی بڑی مچھلیاں باقی ہیں، حکومت میں آ کر حیران کن گھپلوں کا معلوم ہوا۔ میڈیا رپورٹس میں آنے والی کرپشن کم لگتی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ

حکومت نے بہترین طریقے سے امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کیا، دھرنے سے نمٹنے میں کامیاب نہ ہوتے تو چین سے فوری واپس آنا پڑتا، جس طرح دھرنے سے ہم نمٹے ہیں اس طرح کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کر پارلیمنٹ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن ایوان کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔اپنے اہم دوروں کے بارے میں اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چین اور سعودی عرب کا دورہ کامیاب رہا، دونوں دوست ممالک ہماری مدد کر رہے ہیں،

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دورہ چین سے پاکستان کی اقتصادی مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا۔دریں اثناء وزیر اعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا، وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کی جانب سے وفاقی کابینہ کو دھرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ دھرنے کو مصالحتی انداز میں ہی حل کر سکتے تھے،

دھرنے میں پیسے دے کر لوگوں کو لایا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی رہنماوں کو ہدایت کی کہ ایوان میں منظم ہو کر چلیں، اپوزیشن کی ہر بات کا جواب دینا ضروری نہیں، 2 ماہ تک ایوان میں نہیں آ سکتا، چیلنجز کا سامنا ہے، 2 ماہ بعد ایوان میں تواتر سے آیا کروں گا۔ وزیرِ اعظم نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک کی اجازت کے بغیر اراکین کو ایوان میں تقریر سے بھی روک دیا۔کابینہ اجلاس میں اراکین کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد کر دی گئی،

نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے کفایت شعاری مہم آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ نئے پاکستان میں کوئی وی آئی پی نہیں، سب کا علاج پاکستان میں ہوگا۔ پابندی کا اطلاق وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور معاونین خصوصی پر ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ وزیرِ اعظم سیکرٹریٹ کی طرح وزارتیں اضافی اور لگژری گاڑیاں نیلام کر دیں۔کابینہ اجلاس میں برطانیہ، نیدر لینڈ، سوڈان اور جکارتہ کے ساتھ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ پاکستان سری لنکا کوسٹ گارڈ سے

متعلق وزارتِ ساحلی امور کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ پاک سوڈان سیاحت اور جنگلی حیات کے تحفظ کے معاہدے کی منظوری بھی عمل میں آئی۔ اجلاس میں چینی سیلولر کمپنی کے ساتھ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی ٹیلنٹ پروگرام اور اس کے علاوہ پاکستان اور نائجیریا کے درمیان سفارتی تعلقات کے فروغ کی بھی منظوری دی گئی۔ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے لیے ترک حکومت کا اعلی میڈل قبول کرنے اور ایئر کموڈورعامر شہزاد کے لیے عوامی جمہوریہ چین کی جانب سے

میڈل کی منظوری سمیت بیرون ملک متعدد پاکستانی شہریوں کو گرفتاری سے بچانے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔ اسٹیٹ بینک اور تاجکستان مرکزی بینک کے درمیان نگرانی کی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری بھی دی گئی۔کابینہ اجلاس میں نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کے معاہدوں، اہم اداروں کے سربراہان کی تقرری، نئی نجی ایئر لائن کو لائسنس جاری کرنے اور نئے چیئرمین ٹی سی پی کی تقرری، وزارتِ خزانہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے چیف ایگزیکٹیو کے تقرر کی سمری، 2017 کے پارلیمنٹیرین اور ٹیکس دہندگان کی ٹیکس ڈائریکٹری جاری کرنے اور وزارتِ صنعت کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی تنظییمِ نو کی منظوری دی گئی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے آغاز پر مولانا سمیع الحق اور پاک فوج کے شہید کیپٹن کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی گئی۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…