پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ملک بھر کے ائیرپورٹس پر کیا خطرناک فنی خرابیاں ہیں؟ انتہائی تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سول ایوی ایشن نے ملک بھر کے ائیرپورٹ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پسینجر بورڈنگ بریجز میں خطرناک فنی خرابیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر پسینجر برجز ناکارہ ہو گئے ہیں، لاہور کے پسینجر برجز پر بھی خطرے کے سائے منڈلانے لگے،

سول ایوی ایشن افسران کی غفلت کی رپورٹ بھی منظر عام پر آگئی ہے، نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد سی اے اے شعبہ انجنئیرنگ نے کراچی کے بریجز کو بھی ناکارہ قرار دیدیا ہے، سول ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جناح انٹرنیشل ائیرپورٹ پر قائم بریجز کسی بھی خطرناک صورتحال کا باعث بن سکتا ہے ، جبکہ منظر عام پر آنے والی رپورٹ کے مطابق پسینجر بورڈنگ بریجز میں پائی جانے والی خامیاں خطرناک قرار دی گئی ہیں، برجز لگانے والے کنٹریکٹر کو بارہا یاد دہانی کے باوجودخرابیوں کو دور نہیں کیا گیا، پیسنجر بورڈنگ برجز میں پائی جانے والی فنی خرابیوں کے باعث آپریشن اور مینٹینینس میں شدید دشواری کا سامنا ہے، اگر فوری طور پر برجیز کی مرمت نہ کی گئی تو حالت مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، پیسنجر بورڈنگ برجیز کے آٹو سسٹم کی3 گئیر بکس کی کبھی سروس ہی نہیں کی گئی، منظر عام پر آنے والی رپورٹ میں ہے کہ پیسنجر بورڈنگ برجیز کے پاور پینلز زنگ آلود ہیں، ایچ ایم آئی سکرین بجلی کی ٹرپنگ کا اسٹیٹس نہیں دکھاتی جس کے باعث برجیز آپریٹر بجلی کی ٹرپنگ سے لاعلم رہتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…