اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے نیا قانون نافذ العمل ہوگیا ہے، اس قانون کے نافذالعمل ہونے سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار، حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کا امکان پیدا ہو گیا ہے، واضح رہے کہ اس قانون کے تحت آذربائیجان کی ایک خاتون کو گرفتار کرکے آذرئیجان کے حوالے کر دیا گیا ہے اس طرح اب اسحاق ڈار، حسن نواز اور
حسین نواز کی گرفتاری کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے۔ آذربائیجان کی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ نے لندن میں ایک دن میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈ جبکہ چند برسوں میں کروڑوں ڈالر کی خریداری کی، اس خاتون کو نئے قانون کے تحتگزشتہ ماہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس خاتون نے 10 برسوں کے دوران 2 کروڑ دس لاکھ ڈالر کی خریداری کی۔ آذربائیجان کی خاتون ضمیرہ ہاجیوہ کا لندن میں ساڑھے سات ملین پاؤنڈ کا گھر ہے، یہ خاتون پرائیویٹ جیٹ پر سفر کرتی ہیں، ضمیرہ ہاجیوہ نے گزشتہ سال ایک لاکھ 50 لاکھ پاؤنڈز جبکہ دس سالوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈ خرچ کیے ، یہ رقم پاکستانی روپوں میں تقریباً اڑھائی ارب روپے بنتی ہے، آذربائیجان کی اس خاتون کی ان عیاشیوں پر برطانوی حکومت کے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آئے اور تحقیقات شروع کر دیں، ضمیرہ ہاجیوہ کے ذرائع آمدن ظاہر کرنے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا، برطانیہ نے اس خاتون کو آذرئیجان کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یاد رہے کہ آذر بائیجان کی حکومت نے اس خاتون کا حوالگی کا مطالبہ برطانوی حکومت سے خود کیا ہے۔ اب اس قانون کے تحت سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، میاں نواز شریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی گرفتاری کے بھی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔