منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور مریم نوازکیوں خاموش ہیں ؟آصف زرداری نے اندر کی بات بتا دی

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیرپور (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے اور شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔ حکومت نے دھرنے والوں کے ساتھ این آر او کیا، غریبوں کو پکڑا جا رہا ہے، نواز شریف کی طرح عمران خان بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں ۔

خیر پور میں پریس کانفرنس کے دوران آصف زرداری نے کہا کہ ملک میں انڈر 14 ٹیم کھیل رہی ہے، عوام پریشان ہے، ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہے، کوئی بھی بیوروکریٹ ان حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ہمیں نواز شریف کی حکومت پر بھی اعتراض تھا وہ بھی ڈیل کے ذریعے آئے تھے۔ نواز شریف کی طرح یہ بھی معاہدے کے تحت آئے ہیں، منظور وسان کا خواب کہتا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت مکمل نہیں کرے گی۔نواز شریف سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آصف زرداری نے کہا کہ سیاست میں کبھی حالات گرم کیے جاتے ہیں تو کبھی ٹھنڈے۔ شاید نواز شریف اور مریم نواز حالات ٹھنڈے کررہے ہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ یوٹرن لیا، کچھ روز پہلے مولوی صاحبان نے جو زبان استعمال کی وہ سب انٹر نیٹ پر موجود ہے حکومت نے اصل مظاہرین کے ساتھ این آراو کرلیا، اب یہ ان 1200 غریبوں کو پکڑیں گے جن کی تصویریں آئی ہیں۔سابق صدر مملکت نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانی کے بحران سے نمٹنے کے لئے کام کیا، بھاشا ڈیم ہم سب کی سوچ تھی اور ہے، اس کی فزیبلٹی بھی ہماری حکومت نے بنائی تھی، ہماری حکومت نے لوگوں کی زمینوں کے پیسے دئیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…