اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارت قانون و انصاف ڈویژن ن عدالتی نظام میں اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کر دی، رپورٹ میں کہا گیا کہ اقدام کامقصد لوگوں کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنا ہے، وزیر قانون نے اس سلسلے میں افسران پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دے دی۔ جمعرات کو سپریم کورٹ میں عدالتی نظام میں اصلاحات سے متعلق قانون و انصاف ڈویژن نے رپورٹ پیش کر دی، وزارت قانون نے اصلاحات کیلئے 12ستمبر کو ٹاسک فورس تشکیل دی تھی، رپورٹ میں کہاگیا کہ وزیر قانون
نے تمام متعلقہ افراد اور وزیراعظم سے ملاقات کی، ضابطہ دیوانی میں ترامیم کیلئے اتفاق رائے پایا گیا، وفاقی حکومت ضابطہ دیوانی کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالنا چاہتی ہے، اقدام کا مقصد لوگوں کو فوری اور سستا انصاف مہیا کرنا ہے، وزیرقانون نے اس سلسلے میں افسران پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دی، ٹاسک فورس نے ترامیم سے متعلق کام شروع کر دیا ہے، ٹاسک فورس کے چیئرمین وزیر قانون ہوں گے، ٹاسک فورس موثر نظام انصاف کا جائزہ لے گی، ججز کی تعداد بڑھانے پر غور کیا جائے گا۔