ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسیہ بی بی کیس کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس سمیت دیگر ججز کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کیساتھ کیا کام شروع کر دیا گیا؟ اب وہ کن حالات سے گزر رہے ہیں؟جانئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آسیہ مسیح فیصلے کے بعد سکیورٹی خدشات، چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ججز کی سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کی سکریننگ کا عمل شروع، تفصیلات کے مطابق آسیہ مسیح کی رہائی کے فیصلے کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار اور دیگر ججز کی سکیورٹی پر پیدا ہونیوالے خدشات کے بعد سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی سکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے

اور اس حوالے سے ججز، ان کے گھروں اور عدالتی حدود میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں کو سوالنامے دے دئیے گئے جبکہ ان سکیورٹی اہلکاروں کے تفصیلی انٹرویوز کا عمل بھی جاری ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سوالنامے میں سکیورٹی اہلکاروں سے سوال پوچھا گیا ہے کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ملک کی پالیسی مغربی ممالک کے دبائو کا شکار ہے؟ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بارے میں رائے اور ملکی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار آپ کس کو سمجھتے ہیں؟ نماز عموماً کہاں اور کس جگہ ادا کرتے ہیں؟ لال مسجد اور اس کی انتظامیہ کے بارے میں آپکی کیا رائے ہے؟ کس اسلامی فرقے کو آپ اسلام کے زیادہ قریب سمجھتے ہیں؟ کیا دہشت گردوں کی ’سزائے موت‘ کا فیصلہ درست ہے؟ کونسا نظام تعلیم بہتر ہے؟ مدرسہ یا سکول؟ قرآن مجید پڑھا یا حفظ کیا ہے اگر حفظ کیا ہے تو کون سے مدرسے سے فارغ التحصیل ہیں؟جبکہ ان اہلکاروں سے ڈیوٹی کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا ہے کہ آیا وہ اپنی تعیناتی اور ڈیوٹی سے مطمئن ہیںاور ان کو کون کونسے محکمانہ مسائل درپیش ہیں جبکہ ان کی من پسند پوسٹنگ سے متعلق بھی سوال کیا گیا ہے۔ ان سکیورٹی اہلکاروں کے انٹرویو ڈی آئی جی سکیورٹی وقار چوہان کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی سپریم کورٹ میں کررہی ہے جس میں ایس ایس پی، ایس پی سپریم کورٹ، ڈی ایس پی سپریم کورٹ، ڈی ایس پی سکیورٹی، اے آئی جی سپیشل برانچ اور دو ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آسیہ مسیح کا فیصلہ آنے کے بعد مذہبی جماعتوں کی طرف سے فیصلہ دینے والے ججز کے خلاف فتویٰ دیا گیا تھاجس کے بعد ان ججز کی سکیورٹی کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…