بیجنگ(نیوزڈیسک)چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع ہونے کے بعد پاکستان کاسفر کرنے والے چینی افراد کی تعداد میں بڑاضافہ، چینی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ شروع ہونے کے بعد پاکستان کاسفر کرنے والے چینی افراد کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔چینی روزنامہ ’’چائنا ڈیلی‘‘ میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی سیاحت کی صنعت میں مقامی کاروباری افراد اورچینی عوام کیلئے
شراکت داری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جن سے کاروباری اداروں کوچھوٹے اوردرمیانے درجے کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کاموقع ملے گا۔آرٹیکل میں کہاگیا کہ چینی اور پاکستانی کاروباری افراد میں کسی بھی قسم کے مشترکہ منصوبہ سے باہمی فائدہ پہنچے گا اور اس سے دوطرفہ اعتماد اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہوگا۔مضمون میں کہاگیا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود گہرے دوستانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔