بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

زینب سمیت 8بچیوں کا قاتل عمران اپنے انجام کو پہنچ گیا مگر اس نے اپنے جرائم کی ابتدا کہاں سے کی؟وہ کونسی چیز تھی جو اسے معصوم بچیوں سے زیادتی اور انکے قتل پر مجبور کر دیتی تھی؟ وہ بات جو آج تک سامنے نہ آسکی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور کی ننھی پری زینب سمیت 8بچیوں کا قاتل عمران اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، کوٹ لکھپت جیل لاہور میں درندہ صفت قاتل کو زینب کے والد امین انصاری اور متعلقہ حکام کے سامنے تختہ دار پر لٹکایاگیا۔ بدبخت عمران سے متعلق اس کی گرفتاری کےوقت یہ انکشاف بھی سامنے آیا تھا وہ شادی شدہ ہے اور اس کی دو بیویاں ہیں تاہم عمران خوف کی وجہ سے

بچیوں کو تو زیادتی کے بعد قتل کر دیا کرتا تھا مگر وہ ہوس میں بچیوں کو کیوں نشانہ بناتا تھا اسے ایسا کرنے پر کون مجبور کرتا تھا ؟اس بات کا انکشاف خود عمران نے اپنے اعترافی بیان میں کیا ہے۔ دوران تفتیش عمران کا کہنا تھا کہ قبحہ خانوں اور فحش فلم بینی نے اسے درندہ بنایا ، وہ غیر اخلاقی اور فحش فلمیں دیکھ کر اپنے جذبات پر کنٹرول نہیں کر سکتا تھا اور اپنے جذبات کی تسکین کیلئے معصوم بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے مختلف جگہوں پر ان کی لاشیں پھینک دیا کرتا تھا۔ ایسا ہی کچھ اس نے زینب کے ساتھ کیا۔ زینب کے والدین عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوئے تو زینب انہیں چھوڑنے بھی گئی تاہم والدین کے بعد اس کی ذمہ داری اس کی خالہ جو کہ ان کے گھر کے قریب رہتی تھیں ان کے سپرد کی گئیں۔ زینب سپارہ پڑھنے کیلئے گھر سے دیگر بچوں کے ہمراہ نکلی تو درندہ عمران جو کہ اس کا پڑوسی تھا جس کو معلوم تھا کہ زینب کے والدین جا چکے ہیں اور پندرہ دن سے زینب اپنے والدین سے نہیں ملی تو اس نے ننھی زینب کو ورغلاتے ہوئے اسے اس کے والدین سے ملانے کا جھانسہ دیا اور لیکر چلا گیا۔ عمران نے زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پکڑے جانے کے خوف سے اسے قتل کر دیا اور اس کی لاش کو دو دن تک اپنے گھر چھپائے رکھا اور اس دوران اس کے گھر والوں کے ساتھ مل کر زینب کو ڈھونڈنے کا ڈرامہ کرتا رہا،

بعد ازاں اس نے موقع دیکھتے ہوئے زینب کی لاش کو کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا جہاں سے معصوم پری کی لاش برآمد کر لی گئی۔ اس سارے معاملے میں ارباب اختیار کی بے حسی اور اپنی ذمہ داری سے غفلت بھی سامنے آئی اور متعلقہ اداروں کی غیر ذمہ داری بھی بے نقاب ہوئی۔ اگر عمران کے اعترافی بیان کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ فحش فلمیں اور جسم فروشی کے اڈے اس کے

گھنائونے اور مکروہ جرائم کی وجہ بنے جو کہ آج بھی نہ صرف قصور ہی نہیں ملک بھر میں موجود ہیں۔ فحش فلموں کے مراکز بھی موجود ہیں اور یہ باآسانی انٹرنیٹ کے ذریعے بھی دستیاب ہیں اور اگر عمران کے کیس کو سامنے رکھا جائے تو یہ بات انتہائی خوفناک ہو جاتی ہے کہ نہ جانے یہ فحش فلمیں اور قحبہ خانے کتنے عمران پیدا کر چکی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس سمیت تمام متعلقہ ادارے جن میں پی ٹی اے قابل ذکر ہے اس قسم کی غیر اخلاقی فلموں کی بیخ کنی اور سائٹس کو فوری طور پر بند کرنے کیلئے مہم شروع کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…