اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 124 سے ن لیگ کے امیدوارشاہد خاقان عباسی نے کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے تقریباً 45 ہزار کی برتری سے پی ٹی آئی امیدوار غلام محی الدین دیوان کو شکست دی۔ شاہد خاقان عباسی کی کامیابی کے بعد اب اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے شہباز شریف کی چھٹی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے مابین ہونے والی ایک ملاقات میں نواز شریف نے شاہد خاقان عباسی کو حکم دیا تھا کہ آپ نے ہر حالت میں ضمنی الیکشن میں
کامیاب ہونا ہے اور قومی اسمبلی پہنچنا ہے۔ آپ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ سنبھالنا ہے۔ اب الیکشن جیتنے کے لیے بے شک آپ کسی کے پاؤں پڑیں یا کسی کے پاؤں پڑیں ، الیکشن آپ نے جیتنا ہے ۔ جس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قائد کا حکم مانتے ہوئے این اے 124 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور اب جب شاہد خاقان عباسی نےکامیابی حاصل کر لی ہے تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا عہدہ شہباز شریف سے لے کر شاہد خاقان عباسی کو سونپ دیںگے۔