لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل الیکشن کے 3بنیادی ایشوز سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا تھا، آج پھر وہی ایشوز نظر آرہے ہیں، پریذائیڈنگ آفیسر کا کنٹرول اس کے پاس نہیں ہے، بوتھ میں فوجی ووٹرز کی پر چی شناختی کارڈ چیک کررہا ہے۔اتوار کو الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ فوجی اہلکار
کو چیکنگ بیلٹ باکس پر کھڑا رہنے کا قانونی جواز نہیں، بیلٹ باکس کے ساتھ فوجی جوان کھڑا ہوا ہے پریذئیڈنگ آفیسر سے پوچھا تو کہا کہ میرے پاس اختیار نہیں ، یہ چیزیں کونسے قانون میں ہیں کس نے اختیار دیا ہے، یہی مشکلات ہر پولنگ اسٹیشن پر ہین، میرے 40سے زیادہ پولنگ اسٹیشن پر بات کی پولنگ اسٹیشن پر تعینات فوجی جوانوں کے انچارچ سے بھی بات کی، پولیس ووٹرز کی دوجگہ تلاشی لے رہی ہے۔