اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک نے ملک میں موجود پانچ کروڑ بینک اکاؤنٹس کو بائیومیٹرک پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آج کل جعلی اکاؤنٹس کی خبریں عام ہیں، کبھی فالودہ والے کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل آتے ہیں جن کے بارے میں وہ نہیں جانتا کہ کہاں سے آئے، اسی طرح لاڑکانہ اور جھنگ کے طالب علموں
کے اکاؤنٹس میں بھی کروڑوں روپے کے انکشافات، ان بڑھتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس سے نمٹنے کے لیے سٹیٹ بینک نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں موجود تمام 5 کروڑ بینک اکاؤنٹس کو بائیو میٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کا اجلاس جلد ہی بلائے جانے کا امکان ہے جس میں بینک اکاؤنٹس کو بائیو میٹرک کرنے کے حوالے سے حتمی اعلان کیا جائے گا۔