جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

اسد عمر تو خود کو معیشت کا بڑا چمپئن سمجھتے تھے اب ڈالر کی قیمت کنٹرول کر کرے دکھائیں ٗمشاہد اللہ خان نے بڑا چیلنج کردیا، حیرت انگیز دعوے

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اسد عمر تو خود کو معیشت کا بڑا چمپئن سمجھتے تھے اب ڈالر کی قیمت کنٹرول کر کرے دکھائیں ٗعمران خان حکومت میں ہونے کے باوجود بھی اپنے آمرانہ اقدام پر قائم ہیں ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ حکومت اورکابینہ بھی ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکی کہ وہ ان کو ایک اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کچھ ماہ پہلے اسحاق ڈار کو گالیاں دیتے تھے آج شرم کے مارے سامنے ہی نہیں آرہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ کی حکومت نے زرمبادلہ کے زخائر 24ارب ڈالر تک لے کر گئی اور ڈالر کی بڑھتی قیمت کو کنٹرول کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر تو خود کو معیشت کا بڑا چمپئن سمجھتے تھے اب وہ ڈالر کی قیمت کنٹرول کر کرے دکھائیں۔باتیں کرنے اور کام کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت اس ملک پر تھوپی گئی ہے اور انہیں عوامی مینڈیٹ حاصل نہیں ہے اس لیے ان کو بھی عوام کی پریشانیوں کا ادراک نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نہیں چاہتا کہ حکومت آئی ایم ایف کے پاس جائے کیونکہ عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر آئی ایم ایف جانا پڑا تو وہ خودکشی کر لیں گے ٗ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان خودکشی کریں۔عمران خان حکومت میں ہونے کے باوجود بھی اپنے آمرانہ اقدام پر قائم ہیں اور جو ان کے ذہن میں آتا ہے کسی سے مشورہ کیے بغیر بول دیتے ہیں جس پر انہیں شرمندگی اٹھانا پڑتی ہے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ اسد عمر تو خود کو معیشت کا بڑا چمپئن سمجھتے تھے اب ڈالر کی قیمت کنٹرول کر کرے دکھائیں ٗعمران خان حکومت میں ہونے کے باوجود بھی اپنے آمرانہ اقدام پر قائم ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…