جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کردی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ٗسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ٗوزیراعظم عمران خان کو معیشت کی بہتری اور ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ تشویشناک ہے، ایک دن میں روپے کی قدر 13 روپے گرنے سے ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ملک کو قرضوں میں دھکیلنے کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ڈالر کی قدر میں اضافے اور ملکی معیشت کی گرتی ہوئی ساکھ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے اکیلے اقدامات نہیں کر سکتی۔ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکی ترقی کے لئے آگے بڑھیں، ہمارے پاس ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے وسائل بہت ہیں، اس کے لئے معاشی ماہرین سے بھی مدد حاصل کی جائے، قوم اس حوالے سے بھرپور تعاون کرے گی۔  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ٗسابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائے ٗوزیراعظم عمران خان کو معیشت کی بہتری اور ملک کو قرضوں کے دلدل سے نکالنے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ تشویشناک ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…