جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

پیراگون سٹی میں پلاٹوں اور مینجمنٹ سے ملنے والی رقم کس کی ہے؟سابق وفاقی وزیرسعد رفیق نے حیرت انگیز موقف اختیارکرلیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔ بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے 20 مارچ کو پیراگون سٹی کی تفتیش میں طلبی کے نوٹس جاری کیے،

نوٹس کے جواب میں 28 مارچ کو تحریری جواب اور متعلقہ دستاویزات جمع کرائیں، تفتیش کے طویل سیشن کے بعد نیب نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کی جس پر 5 اپریل کو مزید دستاویزات بھی جمع کرائیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ میں کبھی بھی پیراگون سٹی کا ڈائریکٹر یا شیئر ہولڈر نہیں رہا جبکہ پیراگون سٹی میں پلاٹوں اور مینجمنٹ سے ملنے والی رقم پر نیب کو وضاحت دے چکا ہوں۔درخواست میں خواجہ سعد رفیق نے استدعا کی ہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی صورت میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کیلئے دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔واضح رہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سائٹی میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی تحقیقات کا آغاز گزشتہ برس نومبر میں کیا تھا، اس حوالے سے کہا جاتا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی خواجہ سعد رفیق کی ہے جبکہ انہوں نے عدالت عظمیٰ میں سوسائٹی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔پیراگون سٹی کی ذیلی کمپنی بسم اللہ انجینئرنگ کے مالک شاہد شفیق کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا ٹھیکہ لینے کے الزام میں 24 فروری کو نیب نے گرفتار کیا گیا تھا۔بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 100 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں پہلے ہی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو گرفتار کر چکی ہے۔ پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…