ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور بے یقینی کی صورتحال کیوں پیداہوئی؟اسد عمر نے ایسی کون سی بڑی غلطی کی؟سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)ڈالر کی قیمت کیوں بڑھ رہی ہے اور بے یقینی کی صورتحال کیوں پیداہوئی؟اسد عمر نے ایسی کون سی بڑی غلطی کی؟سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وجہ بتادی،سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ سٹاک مارکیٹ گرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک دن میں ڈھائی سوارب کا نقصان ہواہے ، حکومت ہمیں برا کہتے ہوئے اپنی معیشت کو برا کہتی رہی ہے

جس کی وجہ سے لوگوں میں بے یقینی کی صورتحال پیداہوئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ گرنے سے پاکستانی سرمایہ کاروں کو ایک دن میں ڈھائی سوارب کا نقصان ہواہے ، حکومت ہمیں برا کہتے ہوئے اپنی معیشت کو برا کہتی رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں میں بے یقینی کی صورتحال پیداہوئی ہے اوراوپن مارکیٹ میں ڈالر 137روپے کاہوگیا۔ ہمارا وزیر خزانہ خود اپنی معیشت کوبرا کہہ رہے ہیں، ایک دن کہا جارہاہے کہ سعودی عرب کو سی پیک میں لائیں گے اور دوسرے دن اس سے انکار کیا جارہاہے ، یہ کیا مذاق ہے جوکیا جارہاہے؟کبھی وزیر اعظم ہا?س کی بھینسیں بیچی جارہی ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ شرح سود حکومت دومرتبہ بڑھا چکی ہے ، اب آئی ایم ایف کے پروگرام کو پارلیمنٹ میں لے کر آئے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد زبیر کو تو اس کے گھر والے لیکر ڈوبے ہیں ، یہ محمد زبیر کا بھائی تھا کہ جس نے کہا تھا کہ ہم پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر بوجھ نہ ڈالے اور بجلی اور گیس کی قیمتیں نہ بڑھائے ، میں معیشت پر بالکل سیاست نہیں کروں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…