ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی) کے اجلاس میں لیگی رہنما نواز شریف کے سامنے ڈٹ گئے،سیاست چھوڑنے کی دھمکی دیدی، اجلا س کی اندرونی کہانی 

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی) کے اجلاس میں لیگی رہنما نواز شریف کے سامنے ڈٹ گئے اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست کو بند گلی سے باہر نکالنے کیلئے پر زور احتجاج ضروری ہے ، کسی بھی قسم کی مفاہمت ن لیگ کی سیاست کیلئے زہر قاتل ہوگی ۔

سی ای سی اجلاس کی اندرو نی کہانی کے حوالے سے ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ بہت سے لیگی رہنماؤں کو تحفظات تھے کہ لیگی کارکنان کا طرہ امتیاز سڑکوں پر نکلنا نہیں ، ن لیگ کو پاکستانی سیاست میں کبھی بھی اس طرح کے سیاسی حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔ اؔ حتجاج کے لئے لیگی کارکنوں کو سڑکوں پر نکالنا بڑا مسئلہ ہوگا۔اس پر یہ حل نکالاگیا کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ہر طرح سے مفاہمت کی جائے گی بالخصوص احتجاج کیلئے افرادی قوت کے معاملے پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے مددلی جائے گی ۔ پہلے مرحلے میں اسمبلیوں میں احتجاج کیا جائے گا، اس سے اگلا مرحلہ لاہور اور دیگر شہروں میں پر امن احتجاج کرنا ہے، تیسرا اور فائنل راؤنڈ لاہور سے موجودہ حکومت کے خلاف لانگ مارچ نکالا جائے گا جس کی قیادت میاں نواز شریف کریں گے۔ لیگی قیادت کے خلاف انتقامی کاروائی کو فی الفور بند کرنے کا کہا جائے گا بصورت دیگر موجودہ حکومت کا چلنا بند کردیں گے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے سامنے خواجہ آصف ، رانا ثناء اللہ ،خواجہ سعد رفیق اور دیگر ڈٹ گئے ۔ انہوں نے نواز شریف کو باور کروایا کہ کسی بھی صورت میں مفاہمتی پالیسی اور مصلحت گوئی لیگی سیاست کیلئے آخری کیل ثابت ہوگی ۔ اگر احتجاج نہیں کرنا تو باز آئے ایسی سیاست سے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…