ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

اس معاملے میں کرپشن ثابت ہوگئی تو آئندہ شہباز شریف کا دفاع نہیں کروں گا، ن لیگ کے اہم رہنما نے بڑا اعلان کردیا، پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان سے تحقیقات کا مطالبہ

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ اگر لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کودینے کے معاملے میں کرپشن ثابت ہوگئی تو میں اس کے بعد کسی معاملے میں شہبازشریف کا دفاع نہیں کروں گا ، لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو غلط طور پر نہیں دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی کسی کمپنی کے پاس نہیں تھی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو غلط طور پر نہیں دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی کسی کمپنی کے پاس نہیں تھی ،اس لئے یہ ٹھیکہ ترکی کی کمپنی کودیا گیا اور غیر ملکی کمپنی کو یہ ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے نہیں دیا گیا ، اس کام میں چین اور دیگر ممالک نے دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی ، اس لئے ترکی سے رابطہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی سینئر صوبائی وزیر عبد العلیم سے تحقیقات کروالیں، اس منصوبے میں پہلے ٹینڈر ہوا ،انہوں نے کہا کہ اگر منصوبے کی ٹینڈرنگ کا اشتہار نہ دیا گیا ہوتو ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس منصوبے پر پارلیمانی احتساب کے لئے تیار ہیں، میں عبد العلیم خان سے اس معاملے کی تحقیقات کامطالبہ کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملے میں شہبازشریف پر کرپشن ثابت ہوگئی تو میں وعدہ کرتاہوں کہ آئندہ کسی معاملے میں شہبازشریف کا دفاع نہیں کروں گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان نے کہاہے کہ اگر لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنی کودینے کے معاملے میں کرپشن ثابت ہوگئی تو میں اس کے بعد کسی معاملے میں شہبازشریف کا دفاع نہیں کروں گا ، لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایل ڈبلیو ایم سی کو غلط طور پر نہیں دیا گیا بلکہ اس کی وجہ یہ تھی کہ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی کسی کمپنی کے پاس نہیں تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…