جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کافیصلہ، مسلم لیگ (ن ) نے سیاسی ایشوز ، پارلیمنٹ میں تعاون ،ملک کی معاشی صورتحال ، مہنگائی سمیت دیگر مسائل اور قانونی امور بارے 4 گروپ تشکیل دے دیئے 

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور ( آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) نے سیاسی ایشوز ، پارلیمنٹ میں تعاون ،ملک کی معاشی صورتحال ، مہنگائی سمیت دیگر مسائل پر سیاسی جماعتوں ، تاجر برادری اور قانونی امور پر وکلاء اور ان کی تنظیموں سے روابط رکھنے کے لئے 4 فورمز وگروپ تشکیل دے دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں عوام اور مختلف تنظیموں سے رابطوں کے لئے چار فورمز تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ جن میں پارلیمنٹ میں تعاون کے لئے ایک فورم تشکیل دیا گیا ہے جس کے ارکان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء احسن اقبال ، خواجہ آصف ، رانا تنویر حسین ، سردار ایاز صادق ، رانا ثناء اللہ ، مرتضیٰ جاوید عباسی ، مریم اورنگزیب ، شازا خالد شامل ہیں جب کہ عطاء اللہ تارڑ کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جب کہ اس گروپ کو پارلیمانی مشاوراتی گروپ کا نام دیا گیا ہے جب کہ تاجر برادری اور سرمایہ کاروں سے ملک کی معاشی صورتحال اورمہنگائی سمیت دیگر امور پر مشاورت ،رابطوں اور بات چیت کے لئے گروپ تشکیل دیا گیا ہے جس میں پرویز ملک ، سینیٹر شاہین بٹ ، عابد شیر علی ، مفتاح اسمٰعیل ، میاں منان ، چوہدری شہباز بابر اور شیخ قیصر شامل ہیں ۔ جب کہ تیسرا گروپ وکلاء سے روابط کے لئے تشکیل دے دیا گیا ہے جو وکلاء سے رابطے کرکے مختلف قانونی امور پر رابطے کرے گا اور بات چیت کرے گا ۔ اس گروپ میں زاہد حامد ، نصیر بھٹہ ، رانا ثناء اللہ ، اعظم نذیر تارڑ ، عطاء اللہ تارڑ ، بیرسٹر ظفر اللہ ، اسلم زار اور خاور اکرام بھٹی شامل ہیں ۔ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سیاسی رابطوں کے لئے راجہ ظفر اللہ حق ، رانا تنویر حسین ، ایاز صادق ، مشاہد حسین سید اور دیگر پر مشتمل ایک گروپ تشکیل دے دیا گیا ہے جو سیاسی معاملات کے حوالے سے مختلف جماعتوں سے رابطے کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…