اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کے انتہائی اہمیت کے حامل دورہ چین کے حوالے سے ملاقاتوں و دیگر مصروفیات کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے،وزیراعظم عمران خان نومبر کے ہفتہ میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور اعزازی مہمان کے طورپر چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے،
جس میں وزیراعظم عمران خان چینی صدر ،چینی وزیراعظم لی کھ چیانگ سمیت دیگر اہم چینی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)میں نئی حکومت کے ایجنڈے کے تحت نئے منصوبے شامل کئے جانے پر گفتگو زیرغور ہے، پاکستان کی جانب سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر چینی قیادت کو یہ آگاہ کیاگیا تھا کہ نئی حکومت سی پیک میں کچھ نئے منصوبوں کو شامل کروانا چاہتی ہے، جس کا بنیادی مقصد ملک میں معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی ترقی کو بھی یقینی بنانا ہے۔ذرائع کے بتایا کہ سی پیک کے تحت نئے منصوبوں میں پاکستان سے غربت کے خاتمہ کیلئے بھی پروگرام شامل کئے جا سکتے ہیں اور چین سے اس حوالے سے مذاکرات کئے جائیں گے کہ پاکستانی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے تا کہ ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے موثر طریقہ سے کام کیا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی متعدد تقریروں میں چین کے غربت مکاؤ پروگرام کا اظہار کر چکے ہیں، جس کے تحت چین نے گزشتہ چالیس سالوں کے دوران 70کروڑ سے زائد افراد کو خط غربت سے نکالا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کے انتہائی اہمیت کے حامل دورہ چین کے حوالے سے ملاقاتوں و دیگر مصروفیات کے ایجنڈے پر کام شروع کر دیا ہے،وزیراعظم عمران خان نومبر کے ہفتہ میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے اور اعزازی مہمان کے طورپر چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں خصوصی شرکت کریں گے۔