اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں گرفتاری کے بعد انتہائی دلبرداشتہ ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف سلاخوں کے پیچھے اکثر دیواروں کو گھورتے اور خاموش رہتے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف روایتی سیل میں ہیں، دروازے پر لوہے کی سلاخیں ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز شریف کے طبی معائنے کے لیے چوبیس گھنٹے ڈاکٹر موجود ہے، یاد رہے کہ شہباز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر گرفتار کر لیا گیا تھا، گرفتاری کے بعد دوسرے دن انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت نے ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا، اب میاں شہباز شریف نیب کی حوالات میں بند ہیں اور ان سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔