اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ قانون کے تحت ڈی جی نیب کسی بھی ملز م کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو خط لکھتے ہیں۔ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ کسی بھی ملز م کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے احکامات جاری کر سکتا ہے۔دریں اثنا شہباز کی گرفتاری کے بعد نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف نے پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر ڈیڈ لاک،بڑا فیصلہ کرلیاگیا.
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اورحمزہ شہباز شریف نے پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کیا جس دوران شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پارٹی امور مشاورت سے چلانے پر اتفاق کیا گیا ہےاور اب پارٹی کے تمام معاملات نواز شریف سے مشاورت کے بعد آگے بڑھائے جائیں گے۔