لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کو احتساب عدالت نے دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے، لاہور نیب کے ڈی جی شہزاد سلیم نے شہباز شریف کے بارے
میں ہدایات دی ہیں کہ انہیں پہلے سوال نامہ دیا جائے، انہیں موقع پر سوالات نہ دیے جائیں اور تفتیش کے دوران بھی ان پر زیادہ دباؤ نہ ڈالا جائے، رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات انہوں نے تفتیشی افسران کی جانب سے میاں شہباز شریف پر سوالات کے جواب کے لیے دباؤ ڈالنے پر جاری کیں۔