پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان آرمی میں بھرتی کیلئے رجسٹریشن کا اعلان کردیا گیا ،رجسٹریشن کامرحلہ 8اکتوبر سے 9نومبر تک جاری رہیگا،تفصیلات جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خضدار(این این آئی) پاکستان آرمی میں 143پی ایم اے لانگ کورس کے تحت بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا اعلان کردیا گیا ہے،رجسٹریشن کامرحلہ 8اکتوبر سے 9نومبر تک جاری رہیگا۔ پاک آر می سلیکشن و بھرتی سینٹر خضدار سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آر می میں بھرتی کے لئے رجسٹریشن کاآغاز8اکتوبر سے ہورہاہے ،

جس کے لئے خواہشمند امیدوار 11نومبر تک اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ، خواہشمند امیدوار رجسٹریشن کے لئے قریبی آرمی بھرتی سینٹر یا www.joinpakarmy.gov.pk ویب سائٹ پر آن لائن اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ۔آن لائن رجسٹرڈ ہونے والے امیدواروں کو ٹیسٹ تاریخ اور اوقات کارکے بارے میں بذریعہ ای میل بعد میں آگاہ کیا جائیگا ، رجسٹریشن کرتے وقت امیدوار اپنا ای میل ضرور منسلک کریں تاکہ ان کی ای میل پر انہیں اطلاع دی جاسکے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صرف وہی امیدوار ٹیسٹ کے لئے اہل ہونگے کہ جن کے نمبر ایف اے ایف ایس سی بی اے بی ایس سی میں 60%فیصد ہوں جب کہ بلوچستان کے امیدواروں کے لئے رعایت دیتے ہوئے 55%فیصد نمبرمقرر کیا گیا ہے اسی طرح حاضر سروس آرمی ملازمین کے نمبرات50%فیصد ہوں ،امیدواروں کی قد کم از کم 5فٹ 4انچ ہونا لازمی ہے انٹر میڈیٹ یا اس کے مساوی امیدواروں کے لئے عمر کی حد 17سے 22سال گریجویشن پاس امیدواروں کے لئے 17سے 24سال جب کہ حاضر سروس آرمی ملازمین کے لئے 17سے 25سال ہونا لازمی ہے ۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کی تاریخ اور اوقات کار کے بارے میں بعد امیدواروں کو اطلاع دی جائیگی ۔  پاکستان آرمی میں 143پی ایم اے لانگ کورس کے تحت بھرتی کے لئے رجسٹریشن کا اعلان کردیا گیا ہے،رجسٹریشن کامرحلہ 8اکتوبر سے 9نومبر تک جاری رہیگا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…