بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں14ارب کی کرپشن، نیب نے شہباز شریف پر چارج شیٹ ،غریب شہریوں کو پلاٹوں کا لالچ دے کر 85 کروڑ لوٹ لئے گئے،شہباز شریف جواب نہ دے سکے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) نیب حکام نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں مبینہ 14ارب روپے کی کر پشن سکینڈل میں گرفتار اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر چارج شیٹ تیار کرلی ہے جو ابتدائی سماعت کے دوران آج (ہفتہ کو ) عدالت میں پیش کردی جائے گی‘ چارج شیٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیلئے زمینوں کی خریداری میں مبینہ پانچ ارب اور بینکوں سے حاصل کئے گئے تین ارب روپے کے قرضے اور ڈویلپمنٹ کے نام پر تین ارب روپے کی مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے الزامات عائد کئے گئے‘

شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں شہریوں کو پلاٹوں کا لالچ دے کر 85 کروڑ روپے بھی لوٹے تھے جبکہ سکیم کی ڈویلپمنٹ کا ٹھیکہ غیر قانونی طریقے سے ایک نجی کمپنی کو دیا جس سے اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے‘چارج شیٹ کی کاپی ذرائع سے حاصل کرلی گئی ہے جس کے مطابق پنجاب کے غریب عوام کو سستے پلاٹوں کا لالچ دے کر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے نام پر لوٹا گیا ہے اور آج تک کسی شخص کو بھی پلاٹ نہیں الاٹ ہوسکا۔ شہباز شریف نے پنجاب کے چھ شہروں میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم شروع کی تھی ان میں لاہور‘ فیصل آباد‘ ساہیوال‘ قصور ‘ بہاولپور ‘ سرگودھا اور چنیوٹ شامل ہیں ان شہروں میں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے نام پر اربوں روپے کی زمین خریدی گئی اورخریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن‘ مالی بدعنوانی اور مالی بے قاعدگیاں سامنے آئی ہیں۔ شہباز شریف کی سربراہی میں پنجاب کے کرپٹ مافیا نے پلاٹوں کے نام پر عام شہریوں سے 85 کروڑ روپے لوٹ رکھے ہیں جبکہ ان لوگوں کو پلاٹ تو کجا الاٹمنٹ لیٹرز بھی جاری نہیں ہوسکے۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے دیگر بڑے ملزمان میں احد چیمہ‘ فواد حسن فواد بھی شامل ہیں۔ آشیانہ سکیم کی ڈویلپمنٹ کے نام پر کرپٹ مافیا نے 20 کروڑ روپے لوٹے ہیں جبکہ شہباز شریف نے ذاتی تشہیر کے نام پر سات کروڑ روپے سے زائد اشتہارات چلا دیئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق آشیانہ سکیم پر بیس کروڑ روپے کے اضافی اخراجات کا دعویٰ کیا گیا ہے جبکہ 20 کروڑ روپے کا کوئی دستاویزاتی ثبوت موجود بھی نہیں ہے۔

شہباز شریف کی ایماء پر کرپت افسران نے فنانس کاسٹ کے نام پر 78 کروڑ روپے خرچ کرنے کے دعوے کئے گئے ہیں اور یہ کروڑوں روپے بھی کرپشن کی نذر ہوچکے ہیں۔ شہباز شریف انتظامیہ نے دستاویزات میں خود اقرار کیا ہے کہ کمپنی ساڑھے سات کروڑ روپے خسارہ میں ہے اور بھاری فنڈز کرپشن کی نذر ہوچکے ہین دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ آشیانہ سکیم لاہور کی ڈویلپمنٹ کے نام پر 3 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں جبکہ 3 ارب روپے کے اخراجات کے کوئی دستاویزاتی ثبوت کمپنی کے کاغذات میں موجود بھی نہیں ہیں۔

غریب شہریوں سے پلاٹوں کی فراہمی کے نام پر 85 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے ان غریبوں کو نہ پلاٹ دیئے گئے اور نہ الاٹمنٹ لیٹرز جاری ہوئے۔ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم لاہور ‘ فیصل آباد اور ساہیوال میں زمینون کی خریداری کے نام پر کمرشل بینکوں سے دو ارب 85 کروڑ روپے کے بھاری سود پر قرضے حاصل کرکے ہضم کر گئے ہیں یہ قرضے اب واجب الادا ہیں اور حکومت پنجاب نے ان قرضوں کی ضمانت دے رکھی ہے قرضے زمین کی خریداری کی بجائے افسران نے اپنی عیاشیوں پر خرچ کردیئے تھے

جبکہ زمینوں کی خردیداری میں اربوں روپے کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ یہ زمین ابتدائی طور پر ہاؤسنگ سکیم 5 ارب 80 کروڑ روپے کے قرضے بینکوں کو ادا نہیں کر سکی۔ شہباز شریف اس پانچ ارب کے فنڈز کے غائب ہونے پر جواب نیب کو نہیں دے سکے ہیں۔ آشیانہ سکیم کا پہلا ٹھیکہ چوہدری اے لطیف نامی کمپنی کو دیا گیا یہ ٹھیکہ بعد میں دوسری نجی کمپنی کو دے دیا جس کر کرپشن کی بھر مار کردی تھی۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم بہاولپور‘ قصور ‘ چنیوٹ ‘ سرگودھا اور جہلم کے لئے خریدی گئی زمینوں کے انتقال بھی کمپنی کے نام نہیں ہوئے کیونکہ افسران بھاری قرضے خود ہضم کر گئے ہیں۔ اس سکینڈل کے دیگر ملزمان میں اسد اللہ فیض‘ شفیق اعجاز‘ امتیاز احمد چوہدری شامل ہیں جبکہ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں محمد وقار خان‘ عبدالرؤف مغل ‘ مس طلحہ نون ایم پی اے ‘ ممبر بورڈ آف ریونیو ‘ سیکرٹری فنانس پنجاب ‘ سیکرٹری HUD کوکا کولا کمپنی کے مالک علی اکبر ‘ بینک آف پنجاب کا صدر‘ سعید محمود خان ‘ عارف سید اور فاروق کاکڑا ہیں ان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…