جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پالیسی میں بڑی تبدیلی، ’’افغانستان آزاد ملک ہے۔ وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے‘‘ پاکستان نے پہلی بار افغانستان میں امریکی مداخلت کو چیلنج کر دیا، دھماکہ خیز اعلان

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات اور دوطرفہ رابطوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوا، دونوں ممالک کو مثبت پہلوؤں کی طرف دیکھنا ہوگا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں مشکلات کا پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے، افغانستان ایک آزاد ملک ہے وہ اپنے فیصلے خود کر سکتا ہے اور ہم افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں حالات کی بہتری پر دو طرفہ تعلقات منحصر ہیں۔ خطاب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں ہے اور ہم پرامن افغانستان چاہتے ہیں، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں اور وہاں پرتشدد کارروائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی تعداد 27 لاکھ ہے، دہشت گردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر الزامات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، پاکستان وزیر خارجہ نے کہاکہ دہشت گردی کے سامنے سر نہیں جھکا سکتے ہیں، اس موقع پر انہوں نے امریکی اراکین کانگریس کو قبائلی علاقوں کے دورے کی دعوت بھی دی اور اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ پاک امریکہ تعلقات گزشتہ دو سال سے مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ اعتراف کیا کہ گذشتہ دوسالوں میں پاک امریکہ تعلقات مشکلات کا شکار رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یونائیٹڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعلقات اور دوطرفہ رابطوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوا، دونوں ممالک کو مثبت پہلوؤں کی طرف دیکھنا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…