نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، 70 برسوں سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے،
عوام اور فوج کی وجہ سے دہشت گردی کا زور ٹوٹ گیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے رہیں گے، پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا آپریشن کیا گیا، مشرقی ہمسایہ دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے، سمجھوتہ ایکسپریس کے بے گناہ پاکستانیوں کو نہیں بھولیں گے، اس حملے کے ذمہ دار آزاد پھرنے دیے جا رہے ہیں،حملے کے ذمہ داروں کو بھارتی پشت پناہی حاصل تھی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن نے بھارتی حکومت کی ایماء پر پاکستان میں دہشت گردی کی، پاکستان کو ہر دم ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے جو ہندوستان کی پشت پناہی سے کی جا رہی ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھارت کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے، قابض افواج کی کارروائیوں سے نظر ہٹانے کے لیے بھارت کنٹرول لائن پر کارروائیاں کرتا ہے، افغانستان اور پاکستان بیرونی قوتوں کی وجہ سے نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت سے مربوط مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کا حل چاہتے ہیں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہے، 70 برسوں سے پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے، عوام اور فوج کی وجہ سے دہشت گردی کا زور ٹوٹ گیا