بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

طالبان کو تربیت کس نے دی تھی؟ حالات کے ساتھ دوست بھی بدل جاتے ہیں اور۔۔! شاہ محمود قریشی نے امریکہ میں ہی امریکیوں کو ان کی اوقات دکھا دی، دو ٹوک اعلان

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے جنگ کا آپشن نہیں ٗمسائل صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے امن کی بات کرنے کی دعوت دینا درست تھا ٗامریکہ ایک عالمی طاقت ہے ٗ متنازع مسائل کا فوجی حل نہیں۔غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے انہوں نے کہاکہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکا دوست رہے لیکن امریکا خطے میں نئے دوست تلاش کررہا ہے،

یہ یاد رکھنا چاہیے دوست تبدیل بھی ہوجاتے ہیں، امریکا سے سپر پاور کے ناطے خصوصی برتاؤ کی توقع رکھتے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ امریکا ایک اہم عالمی طاقت ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان کو کس نے سپورٹ کیا اور ٹریننگ بھی فراہم کی، جنہیں شدت پسند کہا جاتا تھا کیا انہیں وائٹ ہا ؤ س نہیں بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان پر بہت قرضہ چڑھ گیا ہے، قرضوں کی ادائیگی میں ہمارے کافی ذرائع استعمال ہوچکے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہا کہ بھارت سے جنگ کا آپشن نہیں مسائل صرف مذاکرات کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں، بھارت سے امن کی بات کرنے کی دعوت دینا درست تھا۔ متنازع مسائل کا فوجی حل نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ طالبان کو کس نے تربیت دی تھی، ہم اکثر بھول جاتے ہیں کہ حالات کے ساتھ دوست بھی بدل جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی طاقت کے طور پر امریکا خصوصی حیثیت چاہتا ہے، پاکستان بھی امریکا کے ساتھ دوستی چاہتا ہے لیکن استثنائی بنیادوں پر نہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم چین اور دیگر ملکوں کے ساتھ بھی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا ہمارے خطے میں نئے دوست ڈھونڈ رہا ہے، پاکستان خطے میں تنہا نہیں، آپشن سب کے پاس ہوتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ داخلی کرپشن اور غیرملکی قرضے نئی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اب تک تعلیم اور صحت میں ضرورت کے مطابق سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ فلاحی و انسانی ترقی بھی نئی پاکستانی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…