منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

داماد کی دبئی میں گرفتاری کے بعد سابق چیف جسٹس افتخار چودھری بھی حرکت میں آ گئے، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہو گا، حیرت انگیز ردعمل سامنے آ گیا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آن لائن ) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ میرا میرے بیٹے یا میری بیٹی یا داماد کا ایڈن اور بحریہ ہاؤسنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے ،انٹرپول نے کسی اور کمپنی کے نادہندہ ہونے پر انہیں گرفتار کیاہے ،ایف آئی اے کا اس پورے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ،حکومتی پروپیگنڈا میری طرف سے عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی وجہ سے کیا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا  انہوں نے کہاکہ ایڈن اور بحریہ ٹاؤن کے ساتھ میرا یا میری بیٹی سمیت خاندان کے کسی بھی فرد کا کوئی تعلق نہیں ہے انہوں نے کہاکہ میرے داماد کو لندن میں ایف آئی اے نے نہیں بلکہ انٹرپول نے ڈی ٹین کیا ہے میرے داماد کے پاس کینیڈین شہریت ہے وہ کبھی بھی پاکستان نہیں آئے ہیں اس حوالے سے وزیر اطلاعات کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے ان کے خلاف نوٹس بھجوانے پر مشاورت کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میرے داماد کی گرفتاری کی خبر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات دائر کرنے کے معاملے کا جواب ہے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد و پشاور ہائی کورٹس سے عمران خان کو نوٹس جاری ہوچکے عمران خان کی نااہلی کا کیس الیکشن ٹریبونل میں دائر کریں گے کل تک قرض نہ مانگنے کا کہنے والے آج آئی ایم ایف سے مذاکرات کررہے ہیں گھر کے برتن کپڑے اور بھینیس بیچ کر ملک نہیں چلایا جاسکتا انہوں نے کہاکہ عدلیہ کوپرویزمشرف کی منتیں نہیں کرنی چاہیے بلکہ طاقت دکھانی چاہئے اور اس کا پاسپورٹ بلاک کرکے پاکستان لانا چاہیے نوازشریف کے خلاف نیب نے کمزور کیس پیش کئے ہیں، سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔اپنے بیان میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے کہا کہ جس کمپنی کے متعلق بات کی گئی وہاں میرا داماد کبھی ڈائریکٹر رہا ہی نہیں۔

گرفتاری کے حوالے سے افتکار چوہدری نے کہا کہ انٹرنیشنل پولیس نے میرے داماد کو حراست میں لیا ہے، گرفتار نہیں کیا ٗیہ سب انتقامی کارروائیاں ہیں۔ ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ پارٹی ترجمان شیخ احسن الدین ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو جونہی مرتضیٰ امجد کی دبئی پولیس کی جانب سے گرفتار ی کی اطلاع ملی انہوں نے فوری طور پر پارٹی کی قانونی ٹیم کو تمام معاملے کا جائزہ لے کر جوابی قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…