لاہور (ا ین این آئی) حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں سیمنٹ سیکٹر پر کوئی ٹیکس عائد نہ کئے جانے کے باوجودسیمنٹ کی قیمت میں تباہ کن اضافہ ،قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟ حیرت انگیز صورتحال،ملک میں سیمنٹ کی 50کلو بوری کی قیمت میں 80روپے اضافہ کر دیا گیا ۔ سیمنٹ ڈیلرز نے سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں اضافے
کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں سیمنٹ سیکٹر پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا اس کے باوجود سیمنٹ مینو فیکچرز نے آپس میں گٹھ جوڑ کر کے تین روز کے دوران سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 80روپے اضافے اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد بوری کی قیمت 520سے بڑھ کر 600روپے ہو گئی ہے