اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اقرباء پروری کے خلاف بڑی بڑی آوازیں بلند کرنیوالے خود بھی اسی راستے کے مسافر نکلے، وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو کس اہم ترین عہدے پر فائز کر دیا؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقرباء پروری کے خلاف بڑی بڑی آوازیں بلند کرنے والے خود بھی اسی راستے کے مسافر نکلے، وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی کے بیٹے کو اہم ترین عہدے پر تعینات کر دیا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا ہے،

وزیراعظم عمران کا کہنا ہے وہ نوجوانوں کو حکومت میں لے کر آئیں گے تاکہ ان کے ویژن سے عوام کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 15 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے ہیں، اس کا نوٹیفیکیشن وزارت کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لعل چند کو انسانی حقوق کا پارلیمانی سیکرٹری، عندلیب عباس کو وزارت خارجہ، عالیہ حمزہ کو ٹیکسٹائل پارلیمانی سیکرٹری، ظہور حسین قریشی پاور اور فرخ حبیب کو ریلوے کا پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق راجہ ریاض پٹرولیم، تاشفین صفدر ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے پارلیمانی سیکرٹری، جمیل احمد بحری امور، جویریہ ظفر وزارت اطلاعات کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر، شاندانہ گلزارخان تجارت، وجیہ اکرام تعلیم و پروفیشنل تربیت کی سیکرٹری اور نوشین حمید کو قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے جبکہ روبینہ جمیل دفاعی پیداوار اور رخسانہ نوید موسمیاتی تبدیلی کی پارلیمانی سیکرٹری تعینات ہوں گی۔  وزیراعظم نے زین قریشی کو پارلیمانی سیکرٹری خزانہ مقرر کر دیا ہے، وزیراعظم عمران کا کہنا ہے وہ نوجوانوں کو حکومت میں لے کر آئیں گے تاکہ ان کے ویژن سے عوام کو فائدہ حاصل ہو سکے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 15 پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیے ہیں، اس کا نوٹیفیکیشن وزارت کابینہ ڈویژن نے جاری کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…