اسلام آبا د(نیوز ڈیسک )ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائمز نے قائمقام رجسٹرار ہائیکورٹ کی مدعیت میں درج کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کی سزا معطلی کا فیصلہ سنانے والے ججوں کے خلاف سوشل میڈیاپر پراپیگنڈا کرنے والوں کے
خلاف ایف آئی نے مقدمہ درج کر لیا۔چاچا شکور کے نام سے یو ٹیوب اور فیس بک پر پوسٹس اپ لوڈ کی گئیں، ایف آئی اییو ٹیوب اور فیس بک سے ملزمان تک رسائی کے لئے رابطہ کر لیا گیا ، ایف آئی اے ملزم مبینہ طور پر دبئی میں مقیم ہے ، ایف آئی اے کاکہناہے کہ مقدمے میں سائبر اور الیکٹرانک کرائم کی دفعات بھی شامل کرلیں ۔اعلی عدلیہ کے ججوں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا گیا