جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گوادر میں اہم منصوبے بند کرنے اورچینی وزیرخارجہ کے پاکستان میں ’’بے رخی‘‘ سے استقبال کا تنازعہ بڑھ گیا،حکومت کو شدید تنقید کا سامنا

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹرمشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ جس طرح قوم کو پاکستان کے نیوکلیئر طاقت ،مسئلہ کشمیراورجمہوریت پر متفق ہے اسی طرح سی پیک پر بھی متفق ہے،چترال کو چارممالک کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے سی پیک میں شامل کیا گیا تھا،موجودہ حکومت نے پی ایس ڈی پی میں کٹ لگانے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے بہت سے منصوبوں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا ،گوادر میں سی پیک کے تحت چلنے والے

آٹھ منصوبوں کو بند کیا گیا ہے، جن میں پاک چائنا انسٹیٹیوٹ اور گوادر ہسپتال کی اپ گریڈیشن بھی شامل ہیں،قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ نے واضح طور پر کہا تھا کہ سی پیک اور ایچ ای سی کے تحت جاری منصوبوں کو بند نہیں کیا جائے گا مگر پلاننگ کمیشن کی طرف سے سینیٹ کمیٹی کو دئیے گئے بریفنگ میں سی پیک کے چار منصوبوں میں کٹ لگانے کا فیصل سامنے آیا۔بدھ کو سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ مارچ 2013میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گوادر کے بارے میں صحیح فیصلہ کیا، جس کا کریڈٹ سابق صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے،موجود حکومت سی پیک کو متنازعہ بنارہی ہے،چترال کو چار ممالک تاجکستان، ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کے سنگم پر ہونے کی وجہ سے سی پیک میں شامل کیا گیا تھا مگر موجودہ حکومت نے اس کو نکال دیاہے۔ مشاہدحسین سید نے کہا کہ سی پیک پر پوری قوم اورتمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہیں،اس کوہرگزمتنازعہ بننے نہیں دیں گے،یہ کسی ایک حکومت کا معاملہ نہیں،حکومت بتائیں کن وجوہات کی بناپرسی پیک کے منصوبوں کو بند کررہی ہے،اُمید ہے کہ وزیراعظم کے نومبرمیں چین کے دورے کے دوران منصوبوں کے حوالے سے واضح ہو جائیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹرشیری رحمن نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کا جس بے رخی سے استقبال کیا گیا اس کو چین نے نوٹس کیا ہے، حکومت نییہ حماقت کیوں کی پتہ نہیں،وزیرخارجہ استقبال کرتے تو چھوٹا نہیں ہوتا، ایک چھوٹے لیول کیاافسرکے ذریعے استقبال کرکے دیرینہ دوست کو کیا پیغام دیا،کیا آئندہ جوبھی باہر سے آئے گا اسی طرح کا استقبال کیاجائیگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…