جدہ (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ یمن کا تنازع ختم کرانے کیلئے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں اور مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کار کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ٗحوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے سعودی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویومیں عمران خان نے کہا کہ ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہے اور حوثیوں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کا ساتھ دیں گے کیونکہ اس نے ہر بْرے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔عمران خان کا کہنا تھا
کہ مختلف بحرانوں کی وجہ سے 3 ماہ تک ملک سے باہر نہیں جانا تھاتاکہ پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں لیکن سعودی عرب کا دورہ اس لیے کیا کیوں کہ شاہ سلمان نے دعوت دی تھی، اور اس لیے بھی کہ بحیثیت مسلمان مکہ اور مدینہ جانا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالم اسلام میں جاری تنازعات نے مسلم امہ کی قوت کوشدید نقصان پہنچایا ٗپاکستان تمام فریقوں کے ساتھ مل کرعالم اسلام میں جاری لڑائیوں کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادار کریگا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک میں جاری لڑائیاں خطرناک ہیں۔