منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

محرم الحرام کے بعد ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیاگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

پشاور(آن لائن) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اورگیس کی قیمتوں میں کمی نہ لانے کی صورت میں محرم الحرام کے بعد ملک گیرشٹرڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے۔

گزشتہ روز پشاورپریس کلب میں ایسوسی ایشن کے صوبائی کے چیئرمین فضل مقیم خان نے دیگر عہداروں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے منی بجٹ پیش کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں40فی صد اضافہ کرکے سی این جی سیکٹرکامستقبل داؤ پر لگنے کی کوشش کی ہے خیبرپختونخواپہلے سے پورے پاکستان میں مہنگی گیس خرید رہا ہے اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سے سی این جی سیکٹرکومزیدزبو حالی کی طرف کھینچا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں450ارب کی سرمایہ کاری ضائع اور لاکھوں افراد بے روزگار ہونے کا حدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو سب سے زیادہ مینڈیٹ خیبرپختونخوا سے ملا ہے لیکن اپنے تیس دن پورے کرنے پرمہنگائی کے طوفان کا رخ بھی اس صوبے کیطرف کیا گیا جو کہ عوام کی طرف سے دی گئی مینڈیٹ کی توہین ہے ایک طرف حکومت بلین ٹری منصوبہ شروع کر رکھا ہے تاکہ ماحولیاتی الودگی کو ختم کیا جاسکے اور دوسری طرف ماحول دوست فیول ختم کرکے ڈیزل اور پٹرول کے عام استعمال کو تقویت دیں رہا ہیں۔انہوں نے کہا کہ17روپے کا سیل ٹیکس اور 6روپے کا ایڈوانس ٹیکس ملا کر گیس کی قیمتوں میں اضافہ 50فی صد تک پہنچ تا ہے جو کہ ملک کی تاریخ میں گیس کی مد میں سب سے زیاداضافہ ہے گیس کی قیمت بڑھنے سے پبلک ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں40سے50فی صد اضافہ ہوگا کیونکہ سی این جی سٹیشنز پراب ایک کلو گیس سو کے بجائے120روپے کاملے گا گیس کا استعمال ملک کا غریب طبقہ کرہا ہے

عام ادمی کے پاس چھوٹی گاڑیاں ہیں بڑے گاڑیاں امیرطبقہ استعمال کرتے ہیں جس کو گیس کی قیمت سے سرو کار نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک میں6000ہزاراورصوبے میں 520 سی این جی سٹیشنز ہیں جہاں پر لاکھوں افرادکوروزگار ملاہیں سی این گی قیمتوں میں اضافہ غیر منصفانہ اور غیر دانشمندانہ ہے اس کی بروقت تصحیح کرکے پی ٹی آئی عوام دوستی کا ثبوت دیں۔ انھوں نے کہا کہ محرم میں تمام سی این جی سٹیشنز کھولے رہے نگے اور ہڑتاک کا فیصلہ وزارت پٹرولیم سے مزاکرات کے بعدایگزیکٹیوباڈی کے اجازت سے کیا جائے گا ۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…