جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

نوازشریف کی رہائی کے بعد لاہور میں ہائی الرٹ، ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں کارکن پہنچ گئے ،خصوصی تیاریاں شروع‎

datetime 19  ستمبر‬‮  2018 |

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو رہائی کے بعد سخت سکیورٹی میں ائیرپورٹ لایا گیا، راستے میں لیگی کارکنوں نے میاں نواز شریف کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے استقبال کے لیے آنے والوں کی ایک بڑی تعداد کی وجہ سے اڈیالہ جیل سے ائیرپورٹ پہنچنے تک ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگا، اب خصوصی طیارہ میاں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر

کو لے کر لاہور روانہ ہو چکا ہے، لاہور پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا جہاں پر لیگی کارکن پہلے سے لاہور ائیرپورٹ پر حج ٹرمینل پہنچ چکے ہیں، وہاں پر بڑی تعداد میں پولیس کے جوان بھی تعینات کر دیے گئے ہیں اس کے علاوہ اینٹی رائٹ فورس کے جوانوں کو بھی حج ٹرمینل پہنچا دیا گیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں میاں محمد نواز شریف کے پسندیدہ کھانوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، میاں محمد نواز شریف رات کا کھانا جاتی امراء میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ کھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…