اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطل کر دی اور ان کی رہائی کا حکم دیا، اس فیصلے پر میاں محمد نواز شریف نے ردعمل دیا ہے، اڈیالہ جیل سے روانگی سے قبل میاں نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے دفتر
میں شہبازشریف اور دیگر لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران مرتضیٰ جاویدعباسی، چوہدری تنویر، سردار مہتاب بھی موجود تھے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ میں بے گناہ ہوں، میاں نواز شریف نے مزید کہا کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، میرا ضمیر مطمئن تھا، اللہ حق اور انصاف کا ساتھ دیتا ہے۔