کراچی(آن لائن)کراچی کی احتساب عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری سمیت آٹھ ملزمان کو 2ارب 88کروڑ55لاکھ سے زائد قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کی مد میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کراچی کی احتساب عدالت نے نیب ریفرنس منظور کرلیا ہے،جس میں 2012ء میں
ایم کیو ایم کے سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور دیگر 8ملزمان نے کے پی ٹی میں 940غیرقانونی بھرتیاں کیں،جس سے قومی خزانے کو2ارب88کروڑ55لاکھ سے زائد کا نقصان پہنچا۔عدالت نے ایم کیو ایم رہنما بابرغوری،ایم کیو ایم رکن اسمبلی جاوید حنیف اور رؤف اختر فاروقی سمیت 8ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔