اسلام آباد(سی پی پی)موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے زائدٹیکس وصولیوں پرازخودنوٹس کی سماعت میں اٹارنی جنرل انورمنصور نے قانون سازی کے لئے عدالت سے مزیدمہلت مانگ لی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے زائدٹیکس وصولیوں پرازخودنوٹس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں کی ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زائدٹیکس وصولی روکنے کیلئے ابھی تک قانون سازی نہیں کی گئی۔جس پر اٹارنی جنرل انورمنصورنے موقف اپنایا کہ 500 یااس سے کم بیلنس پرٹیکس عائدنہیں کیاجائے گاجبکہ 500 سے زائدبیلنس پرٹیکس عائدہوگا۔اٹارنی جنرل انورمنصورنے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں مزیدمہلت دی جائے۔جسے سپریم کورٹ نے منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔