کراچی(آئی این پی)کراچی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے موقع پر مرکزی ملزم ڈاکٹرعاصم حسین سمیت دیگرملزمان پیش ہوئے۔پیر کو سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے گواہ حافظ محمد اسلم کا بیان ریکارڈ ہونے پرعدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت22ستمبرتک ملتوی کردی ،سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میری طبیعت کچھ بہتر نہیں ہے اب میں لگژی فوڈ کھانے پرغور کر رہا ہوں،
پاکستانی تقریباً 100 ملین ڈالرکا مہنگے داموں کھانا خریدتے ہیں جو امیر آدمی کھانا کھاتے ہے وہ درآمد کیا جاتا ہے عمران خان کو چاہیے کہ یہ امیروں کیلئے مخصوص فوڈ پرپابندی عائد کردیں اس پابندی سے ہماری معیشت میں اضافہ ہوگا۔ واضع رہے کہ ملزموں کے وکلاء فاروق ایچ نائیک آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان پر جرح کرینگے جبکہ نیب کی جانب سے ملزمان پر الزام ہے کہ ملزمان نے جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کمپنی میں17 ارب روپے کی کرپشن کی تھی۔