اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس میں محرم الحرام 1440 ہجری کے چاندکی رویت یا عدم رویت کا اعلان کیا جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں ۔رویت ہلاک کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات یونی ورسٹی روڈ پر واقع میٹ کمپلیکس میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور،
کوئٹہ اور پشاور میں ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر کم ہوگی جس کی وجہ سے آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں اس لئے یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو ہوگی ،اسی کے مطابق یوم عاشور 21 ستمبر بروز جمعہ کو ہونے کا امکان ہے ۔چاند کی شرعی رویت یا عدم رویت کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کریں گے۔