ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کروانے کیلئے غریب عوام کے استعمال کی اہم ترین چیز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ،کتنی رقم وصول کی جائے گی؟تفصیلات جاری

8  ستمبر‬‮  2018

لاہور (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے محکمے کی جانب سے ڈیم فنڈ کے لیے سالانہ 10 کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے ریل کے 100روپے مالیت تک کے ٹکٹ پر ایک روپیہ اس سے بڑی مالیت کے ٹکٹ پر 2روپے جبکہ اے سی اور پارلرٹرینوں کے ٹکٹوں پر 10روپے ڈیم فنڈ کے لیے اضافی لیے جائیں گے،14ستمبر کو مارگلہ ایکسپریس اورمیانوالی ریل کار کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ عنقریب دو مزید ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔گوادر کو ایک نیا ڈویژن بنایا جائے گا ،

ایران سے بات کر کے کوئٹہ سے تافتان تک 700کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے،ایک ماہ سے زیادہ چھٹیوں پر گئے افسران واپس آجائیں یا استعفیٰ بھیج دیں ۔ ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کواٹرز لاہور میں افسران سے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے ٹرانسپورٹیشن فریٹ کمپنی اور جامشور و پاور کمپنی لمیٹڈ کے درمیان جامشورو پاور پلانٹ کو کوئلہ کی تر سیل کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے ، کو ئلہ کی تر سیل بذریعہ ریل کراچی سے جامشورو تک کی جائے گی ،سالانہ چار ملین ٹن سے زائد کوئلے کی تر سیل کی جائے گی ، کوئلے کی ترسیل کیلئے چار ہزار ہارس پاور کے نئے انجن لگائے جائیں گے ،جامشورو پاور پلانٹ کو ئلہ سے بجلی پیدا کرے گا اور 1320میگا واٹ بجلی کی پیداوار ممکن ہو سکے گی ، جامشورو پاور پلانٹ 2020سے باقاعدہ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا یہ آپریشن 202میں شروع ہوگا ، قبل ازیں کراچی سے قادرآباد ساہیوال پاور پلانٹ کو کوئلہ کی تر سیل کی جارہی ہے، اس معاہدہ پر ریلوے کی طرف سے ریلوے ٹرانسپورٹیشن فریٹ کمپنی کے سی ای او ظفر زمان رانجھا اور جامشورو پاور کمپنی کی طرف سے سی ای او غلام قادر دستخط کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 12سال پہلے پاکستان ایکسپریس چلائی تھی ، اب ریلوے میں مزید بہتری آئے گی، 14ستمبر کو دو نئی ٹرینیں مارگلہ ایکسپریس اور میانوالی ایکسپریس چلائی جائیں گی جن کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کریں گے

اس کے علاوہ محنت کشوں کیلئے بھی جلد دو مزید ٹرینیں پشاور سے کراچی تک چلائی جائیں گی ۔شیخ رشید نے اعلان کیا کہ ڈیم فنڈ میں سالانہ دس کروڑ روپے ریلوے کی جانب سے جمع کروائے جائیں گے ، اس حوالے سے اکانومی می کلاس کے 100 روپے کے ٹکٹ پر 1روپیہ ،100سے زائد والے ٹکٹ پر 2روپے اور اے سی سلیپرز پر 10روپے اضافی لیے جائیں گے ، ریلوے کے ہر افسر اور ملازم کو کم از کم اپنے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے دینی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے چار ڈویژن پر 25نرسریاں وجود میں لائی گئی ہیں

جن کا میں خود معائنہ کررہا ہوں ،رابطے کیلئے ریلوے میں دو کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ، جن میں سے ایک 7رکنی انویسمنٹ کمیٹی جو جاوید انور کی سربراہی میں کام کرے گی اور دوسری سی پیک ایویلوایشن کمیٹی بنانے جارہے ہیں ، ایم ایل ون کی اصل صور تحا ل کا جائزہ لیں گے، اس میں سی پیک اور دوسرے ادارے بھی شامل ہیں تو معائنہ کریں گے کہ عمران خان کے کرپشن فری ایجنڈے پر ہوں گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے سی پیک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،آج گوادر کو ایک نیا ڈویژن بنانے اور یہاں زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ،

اگر ضرورت پڑی تو وہاں کام کرنے والے ملازمین کا معاوضہ بھی بڑھا دیا جائے گا ، اس حوالے سے موجودہ زمینی اراضی 250ایکڑ ہے اسے بڑھا کر 300ایکڑ کریں گے، کوشش کر رہے ہیں کہ گوادر کا نیا بننے والا سسٹم سٹینڈرگیج پر ہو ۔ پڑوسی ملک ایران سے بات کر کے کوئٹہ سے تافتان تک کا 700کلو میٹر کا ٹریک دوبارہ بنائیں گے جس سے نہ صرف کاروباری افراد بلکہ زائرین کو بھی کا سہولت ہو گی،ریلوے کے پہلے 7ڈویژن ہیں اب 8واں ڈویژن گوادر بننے جارہا ہے ،پہلے 7ڈویژن کے ریلوے اسٹیشن پر وائے فائی کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ ٹریکر بھی اس کا حصہ ہوں گے،

یہ سب چیزیں عمران خان کے سو روزہ پلان کا حصہ ہو گا۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ فریٹ ٹرین میں بہتری آئی ہے،نجی کمپنیوں سے بھی معائدے ڈبل کرنے جارہے ہیں ،اللہ نے اگر ساتھ دیا تو ایک سال میں ریلوے کو خسارے سے نکال لیں گے ،پرائیویٹ ٹی سی ایس کو میرٹ پر کرنے جارہے ہیں ،اوور سیز پاکستانیز بڑے پیمانے پر دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں ،اس حوالے سے دو ویب سائٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جن میں سے ایک سرمایہ کاروں کیلئے ہو گی اور دوسری شکایات کیلئے بنائی جائی گی ،نیسپاک سے مل کر ایم ایل ون کو دیکھیں گے، ریلوے کی 3رکنی وزراء کی کمیٹی میں عمران خان کی جانب سے شامل کیا گیا ،پی ایس او کی ترسیل میں اضافہ کریں گے اور ڈرائی پورٹ میں بہتری لائی جائے گی ،فریٹ ٹرین کو ایک سال میں ڈبل کیا جائے گا ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹ پر آئے دو تین حضرات چلے گئے ہیں اور آئی ٹی والوں کو میں نے توسیع دی ہے اس کے علاوہ جو افسران ایک ماہ سے زیادہ چھٹیوں پر ہیں تو برائے مہربانی یا تو وہ جلد واپس آجائیں یا پھر اپنا استعفیٰ بھیج دیں ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں نیب کی دہشت ہے ، کسی کی کرپشن کے بارے میں وقت سے پہلے کوئی بات نہیں کروں گا ، پہلے ٹیکنیکل رپورٹ آجائے ۔ انہوں نے کہا ک شیخ رشید کے دور میں کسی کو سنگل ٹینڈر نہیں ملے گا یہ سب کان کھو ل کر سن لیں ،سب کو پتہ ہے کہ ریلوے کے کیا حالات ہیں ، خوشی ہے کہ سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کرتار پور باڈر کا معاملہ وزیر خارجہ کا ہے اگر انہوں نے یہ باڈر کھولا تو بطور ریلوے وزیر اعلان کرتا ہوں کہ ریلوے کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے برے دنوں پر خوش نہیں ہوتا ، میں نے جمہوریت کے تسلسل کی خاطر جیل کاٹی ،کسی کرپشن پر جیل نہیں گیا تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…