اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری اور سادگی کے اعلانات ، گاڑیوں کی نیلامی شہباز شریف اپنے دور حکومت کے ایسے اقدامات سامنے لے آئے کہ نئی حکومت کو شرمندہ کر کے رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نئی حکومت کی کفایت شعاری اور سادگی کے اعلانات اور گاڑیوں کی نیلامی کو ڈھنڈورا پیٹنا قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شہباز شریف نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نئی حکومت گاڑیوں کی
نیلامی کے حوالے سے جو اعلانات کر رہی ہے وہ کام ہم کر چکے ہیں۔ ہم نے حکومت میں آتے ہی 522گاڑیاں قذافی سٹیڈیم میں دن کی روشنی میں نیلام کی تھیں مگر ہم نے ڈھنڈورا نہیں پیٹا، کوئی بھی حکومت کفایت شعاری اور سادگی کے اصولوں پر ہی گامزن ہوتی ہے ۔ ایسے میں اس طرح کا ڈھنڈورا پیٹنا نہایت چھوٹی حرکت ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے عوام سے کئے گئے وعدو ں پر توجہ دیں اور لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں دلوانے ، قانون اور انصاف کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنے کی جانب توجہ مبذول کریں۔