پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

اڈیالہ جیل میں چوہدری نثار کے قریبی ساتھی عمر فاروق کی نواز شریف سے ملاقات، کیا پیغام دیا گیا اور نواز شریف نے کیا جواب دیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 7  ستمبر‬‮  2018 |

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر سے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 40 لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کو قید کاٹتے ہوئے 8 ہفتے مکمل ہوگئے۔

جیل میں نواز شریف سے شہباز شریف ان کے اہل خانہ جنید صفدر سمیت پارٹی کے سینئر رہنماؤں جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری، سینیٹر چوہدری تنویر خان، سائرہ افضل تارڑ، مشاہد اللہ سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے بھی ملاقات کی۔گزشتہ روز ملاقاتیوں کی فہرست پہلے کے مقابلے میں دگنی رہی، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی ملاقاتوں میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے قریبی ساتھی سابق ایم پی اے حاجی عمر فاروق بھی سابق وزیر اعظم سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل پہنچے۔صحافیوں کے سوالوں پر عمر فاروق کا کہنا تھا کہ وہ کسی موضوع پر بات نہیں کرسکتے۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی جانب سے این اے 63 کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا گیا جس پر وہ نواز شریف سے کوئی خاطر خواہ جواب حاصل نہیں کر سکے۔واضح رہے کہ میاں نواز شریف کے ملاقاتیوں میں جب چوہدری نثار کے قریبی ساتھی عمر فاروق کو دیکھا گیا تو سب یہی سمجھے کہ وہ چوہدری نثار کا کوئی پیغام لائے ہیں لیکن انہوں نے میاں نواز شریف سے این اے 63 کے ٹکٹ کا مطالبہ کیا لیکن میاں نواز شریف نے کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا۔ ایون فیلڈریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اورداماد کیپٹن ریٹائرڈمحمد صفدر سے گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں 40 لیگی رہنماؤں سمیت 70 افراد نے ملاقات کی۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں شریف فیملی کو قید کاٹتے ہوئے 8 ہفتے مکمل ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…